ہم دنیا پر چھائے ہوئے ، اپنے گھر میں مسائل کا شکار ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (این این آئی) مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم بطور قوم اور ملک اچھے کام کررہے ہیں،خلا تک پہنچ چکے ہیں۔
ہمیں دنیا میں امن کے پاسبان کے طور پر دیکھا جاتا ہے ، اپنے گھر میں مسائل کا شکار ہیں، ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذ پر وزیراعظم اور عسکری محاذ پر فیلڈ مارشل نے لیڈ کیا، گورننس کے نظام پرسیاسی جماعتیں متفق نہیں ہوسکیں ، ہم ساتھ ملکربیٹھ جائیں تو معاملہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے ، صوبوں پرپارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے ،مشیر وزیراعظم نے کہا کہ صدر اور نوازشریف ملاقات میں بنیادی اصول طے ہو سکتاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments