عالمی نمبر ون بننے اور گرینڈ سلام جیتنے پرنظر ہے ، روہن بوپنا
بھارتی ٹینس سٹار روہن بوپنا کا کہنا ہے کہ عالمی رینکنگ میں نمبر تین پوزیشن پر آنے کے بعد ان کی کامیابی کے لئے بھوک مزید بڑھ گئی ہے ۔
ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب ان کی نظریں عالمی نمبر ون بننے اور گرینڈ سلام جیتنے پر ہیں۔ واضح رہے کہ روہن بوپنا پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کے بھی طویل عرصے تک پارٹنر رہے ہیں۔