سندھ فٹ بال ریفریز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریفریشر کورس کا انعقاد

سندھ فٹ بال ریفریز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریفریشر کورس کا انعقاد

سندھ فٹ بال ریفریز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امید علی گراؤنڈ پر ایک روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا

حیدر آباد (اسپورٹس ڈیسک) جس میں فیفا کے قمر یار خان، محمد ارسلان اور محسن اقبال شیرازی نے لیکچر دیا اور فٹبال کے نئے قوانین کے بارے میں بتایا۔ کورس کے شرکاء کوڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئر مین اعظم خان نے فیفا شرٹس اور اسناد دیں۔ اس موقع پر سند ھ فزیکل ایجوکیشن کے صدر عقیل احمد کے علاوہ پی ڈی پی فاؤنڈیشن کے احمد نواز، ریحانہ بھٹی، حسین امام قادری، عامر کفایت، سیدہ نسیمہ شاہ،مراد خان، سید مظفر علی، چاچا رضا اﷲ راجپوت، یاسین شیخ، مصبا ح محمود،بشریٰ عارف،وحید ظفر، شاہد ولی کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں