انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس نے نیا ٹی ٹوئنٹی کوچ تلاش کر لیا

انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس نے نیا ٹی ٹوئنٹی کوچ تلاش کر لیا

سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری تین سالہ معاہدے کے تحت فرائض نبھائیں گے

لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس نے نیا ٹی ٹوئنٹی کوچ تلاش کر لیا اور سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے تین سالہ معاہدے کے تحت اپنے فرائض کی انجام دہی کریں گے ۔37 سالہ ڈینیئل ویٹوری فی الوقت بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کیلئے کام کر رہے ہیں جنہیں یہی پوزیشن آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور میں بھی حاصل ہے ۔ سابق اسپنر مڈل سیکس کیلئے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی حکمت عملی تیار کریں گے جن کو ہیڈ کوچ رچرڈ اسکاٹ کے علاوہ اسسٹنٹ کوچز ڈیوڈ ہاؤٹن اور رچرڈ جانسن کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں