سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر راجستھان کا بیٹنگ کوچ مقرر

سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر راجستھان کا بیٹنگ کوچ مقرر

امول مذمدار13مارچ سے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے

جے پور(اسپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر امول مذمدار کو آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے اپنا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے جو 13مارچ سے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے کیمپ کے دوران ہیڈ کوچ زوبن بروچہ اور بالنگ کوچ سیراج بہوتولے کے ہمراہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔171 فرسٹ کلاس میچوں میں گیارہ ہزار سے زائد رنز اور تیس سنچریاں بنانے والے امول مذمدار کے بارے میں ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ان کی عظمت فرسٹ کلاس کرکٹ میں ثابت ہو چکی اور نوجوان کھلاڑی ان سے سیکھ کر اپنی اہلیت میں اضافہ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں