دوسرا ون ڈے :آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا حساب برابر کردیا

 دوسرا ون ڈے :آسٹریلیا نے  جنوبی افریقہ کا حساب برابر کردیا

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک،ایک سے برابر کردی

ایڈیلیڈ(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک،ایک سے برابر کردی۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کیلئے طلب کیا اور اسے 231 رنز پر محدود کردیا۔ وکٹ کیپرالیکس کیری 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر قرار پائے جبکہ کرس لین 44اور کپتان آرون فنچ بھی41 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کگیسو ربادا نے چار،ڈوین پریٹوریس نے تین اور ڈیل اسٹین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پروٹیز سائیڈ نو وکٹوں پر 224 رنز بنا سکی جس میں ڈیوڈ ملر نے 51 اور کپتان فاف ڈوپلیسز نے 47 رنز اسکور کئے ۔مارکوس اسٹوائنس نے تین جبکہ مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے دو،دو کھلاڑیوں کو برطرف کیا۔آسٹریلین کپتان آرون فنچ کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں