دنیا کے سب سے بڑے چینی فٹبال سٹیڈیم کی تعمیر شروع

 دنیا کے سب سے بڑے چینی فٹبال سٹیڈیم کی تعمیر شروع

چین کے فٹ بال کلب نے 1.7 ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال سٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز کر دیا۔

بیجنگ(سپورٹس ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوانگ اوور گرینڈے نامی چینی فٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ سیٹوں پر مشتمل سٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز ہو گیا جو 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔ گوانگ اوورگرینڈے چین اور ایشیا کی کامیاب فٹ بال ٹیموں میں سے ایک ہے ۔ اس کلب نے آٹھ مرتبہ چینی سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے جبکہ دو ایشین چیمپئنز لیگز بھی اس کلب نے اپنے نام کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں