ٹیسٹ چیمپئن شپ:بنگلا دیش کیخلاف ملتوی میچ پر وضاحت

 ٹیسٹ چیمپئن شپ:بنگلا دیش کیخلاف ملتوی میچ پر وضاحت

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز باہمی اتفاق سے مناسب وقت کے منتظر

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی دوسرے ٹیسٹ کے متعلق وضاحت سامنے آگئی ہے کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز باہمی اتفاق سے کسی مناسب وقت کے منتظر ہیں۔پی سی بی نے حال ہی میں ستمبر دو ہزار بائیس تک ایف ٹی پی شیڈولنگ کی وضاحت کرتے ہوئے پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش ٹیسٹ اور واحد ون ڈے کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا جس پر پی سی بی کے میڈیا اور کمیونی کیشن منیجر سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں ملتوی شدہ میچز دو ہزار انیس اور بیس سیزن کا حصہ ہونے کے سبب شامل نہیں کئے گئے جبکہ ان ممکنہ یا تصدیق شدہ میچوں کو پیش نظر رکھا گیا جو آئندہ 24 ماہ میں کھیلے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ایف ٹی پی کے تحت اب نومبر دو ہزار اکیس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں