محمد حفیظ بیٹنگ کے شعبے میں مزید بہتری کے خواہاں

 محمد حفیظ بیٹنگ کے شعبے میں مزید بہتری کے خواہاں

کیریبین پاور ہٹرز کیخلاف شانداربالنگ پر خوشی ہوئی ،قومی آل راؤنڈر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دو سرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بحیثیت بالر یہ پہلا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ تھاجس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے اپنی اننگز میں دس سے پندرہ رنز کم بنائے مگر بالنگ یونٹ نے اچھا پرفارم کیا۔ کپتان بابر اعظم نے بھی بہت حوصلہ دیا جس کی وجہ سے غیر معمولی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوا۔ محمد حفیظ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے پاس بہت اچھے پاور ہٹرز موجود ہیں اور ایسی ٹیم کیخلاف اچھی بالنگ پر خوش ہوں ۔ دوسرے میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اس قابل ہے کہ ہم 180 رنز کا مجموعہ بنا سکتے ہیں تاہم بطور بیٹنگ یونٹ مزید بہتری کی گنجائش ہے ۔ دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد حفیظ کی وجہ سے ٹیم کا توازن بہت زبردست ہو جاتا ہے اوران کو فرنٹ لائن بالر کی حیثیت سے دیکھ کر اچھا لگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں