کیریبین پریمیئر لیگ:ڈیوڈ وائز نے سینٹ لوسیا کو فائنل میں پہنچا دیا

کیریبین پریمیئر لیگ:ڈیوڈ وائز نے سینٹ لوسیا کو فائنل میں پہنچا دیا

کیریبین پریمیئر لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں مرد میدان ڈیوڈ وائز اور مارک ڈیال نے سینٹ لوسیا کنگز کو لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچا دیا جبکہ ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز کو 21 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

بیسیٹرے (اسپورٹس ڈیسک)سینٹ لوسیا کنگز کے چار وکٹوں پر 205 رنز میں مارک ڈیال 78،ٹم ڈیوڈ 38 ناٹ آؤٹ،روسٹن چیز 36 اور ڈیوڈ وائز ناقابل شکست 34 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔جواب میں ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز کو 184 رنز بنانے کا موقع مل سکا جس میں سنیل نارائن 30،دنیش رامدین 29،کالن منرو 28،کائیرون پولارڈ 26 اور ڈیرن براوو 25 رنز بنا سکے ۔ڈیوڈ وائز نے پانچ جبکہ وہاب ریاض اور کیمو پال نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں