ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم

ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم

باؤلنگ ، بیٹنگ میں میچ ونرز موجود ہیں، امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا،کیوی کپتان

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی 20سیریز میں پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ،پاکستان ی ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی،نیوزی لینڈ کے پاس باؤلنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں میچ ونرز موجود ہیں، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔ ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ٹام لیتھم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے کتنی اہمیت کا حامل ہے ۔ میزبان ٹیم کی قابلیت اور صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں