کم عمرترین کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اورچوٹی سرکرلی

کم عمرترین کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اورچوٹی سرکرلی

شہروز نے نیپال میں 8163میٹربلند چوٹی مناسلو پر گزشتہ روزقومی پرچم لہرایا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیپال میں 8163 میٹر بلند مناسلو کی چوٹی بھی سر کرلی یوں پانچ ماہ کے دوران وہ آٹھ ہزار میٹرز یا اس سے زائد بلند تین چوٹیاں سر کرچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کی جانب سے چوتھا کارنامہ اور 19 سال کی کم عمری میں ایک ریکارڈ ہے ۔ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے سب سے کم عمر پاکستانی کوہ پیما ہیں۔19سالہ کوہ پیما نے گزشتہ روزصبح ساڑھے پانچ بجے نیپال میں 8163 میٹر بلند مناسلو کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا کرایک اور اعزازاپنے نام کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں