سہیل خان پرمیچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے فاسٹ باؤلر سہیل خان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
واقعہ پاکستان کپ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے مابین ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ سہیل خان نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا ہے ۔