شعیب ملک پانچ سو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے منفرد اعزاز پر فائز

شعیب ملک پانچ سو ٹی ٹوئنٹی  میچز کھیلنے کے منفرد اعزاز پر فائز

ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک) رنگ پور رائیڈرز کے آل راونڈر شعیب ملک پانچ سو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی جبکہ کائیرون پولارڈ اور ڈوین براوو کے بعد صرف تیسرے عالمی کرکٹر بن گئے ۔

انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈومینیٹرز کیخلاف میچ میں حاصل کیا ۔ یاد رہے کہ انہوں نے دوہزار پانچ میں سیالکوٹ اسٹالیز کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور ایگلز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا اور اب تک وہ ان پانچ سو میچوں کی 464 اننگز میں 12287رنز بنا چکے ہیں جو مختصر فارمیٹ میں دوسری بہترین کارکردگی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں