پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی کامیابی

 پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی کامیابی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے چیلنجرز کو8 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی یقینی بنا لی۔۔۔

 جبکہ یہ چیلنجرز کی بھی دوسری ناکامی ہے ۔اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں ڈائنامائٹس کی کپتان سدرہ امین نے ٹاس جیت کرفیلڈ سنبھالی اور چیلنجرز کو 119 رنز پر محدود کر دیا جس میں جویریہ رؤف نے دو چوکوں کی مدد سے 44اور عمیمہ سہیل نے 18 رنز اسکور کئے ۔پلیئر آف دی میچ نشرح سندھو نے تین جبکہ وحیدہ اختر،عالیہ ریاض اور غلام فاطمہ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ڈائنامائٹس نے مطلوبہ اسکور صرف دو وکٹوں پر 29 ویں اوورز میں حاصل کرلیا جس کے دوران کپتان سدرہ امین اور خدیجہ چشتی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 80رنز کا اضافہ کیا۔ سدرہ امین نے 42 اور خدیجہ چشتی نے 33رنز اسکور کئے جبکہ بسمہ معروف 16اور عالیہ ریاض 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں