ورلڈکپ،آئی سی سی کی میچز کیلئے گراؤنڈز سے متعلق ہدایات

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ورلڈکپ میچز میں ٹاس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس میں کہاگیاہے کہ سیمرز کی مدد کے لیے پچز پر زیادہ گھاس چھوڑ دیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ۔۔
کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارت میں اوس پڑنے کے امکانات ہیں،بھارتی پچز عموماََ سپنرز کے لیے زیادہ سازگار ہوتی ہیں اس لیے آئی سی سی نے تمام سٹیڈیمز کے کیوریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیمرز کی مدد کے لیے پچز پر زیادہ گھاس چھوڑ دیں تاکہ فاسٹ بالرز کو بھی کھیل میں رہنے کا موقع ملے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بیٹنگ اور بالنگ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ تجویز دی ہے کہ سٹیڈیم میں باؤنڈری کا سائز بڑا ہونا چاہیے ، اس لیے ورلڈ کپ میچز کے لیے سٹیڈیمز کو باؤنڈری سائز تقریباً 70 میٹر رکھنے کیلئے کہا گیا ہے ۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل میچز میں باؤنڈری سائز کم سے کم 65 میٹرز جبکہ زیادہ سے زیادہ 85 میٹرز ہوتا ہے ۔