سہیل تنویر کا جونیئر پلیئرز کو جدید کرکٹ اپنانے کا مشورہ

 سہیل تنویر کا جونیئر پلیئرز کو جدید کرکٹ اپنانے کا مشورہ

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)چیف سلیکٹر جونیئر سلیکشن کمیٹی سہیل تنویر نے جونیئر کھلاڑیوں کو دل سے ہار کا خوف نکالنے اور جدید طرز کی کرکٹ اپنانے کا مشورہ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر منتخب ہونے کے بعد تمام کھلاڑیوں کے ریکارڈ چیک کیے سلیکشن کمیٹی تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے ۔سہیل تنویر نے کہا کہ کچھ خامیاں ہیں انہیں ماڈرن کرکٹ کے لحاظ سے دور کرنا ہے ابھی شارٹ ٹرم پلانز پر کام کر رہے ہیں، اگلے ورلڈکپ کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کرنی ہیں، کسی کی عمر زیادہ ہوجائے گی تو انہیں بھی پلان کا حصہ بنائیں گے ، کوشش ہے نوجوان کھلاڑیوں کوزیادہ سے زیادہ ٹورز فراہم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاور اسکور بن رہے تھے ہم نے بھی ایسی تیاری کرنی ہے ، جونیئر کھلاڑیوں کو جدید طرز کی کرکٹ سے ہم آہنگ کرنا ہے ،جونیئر کھلاڑیوں سے کہا ہے خوف کے بغیر کرکٹ کھیلیں، میچ ہارنے سے فرق نہیں پڑتا، اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں