پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے نیوزی لینڈ کے خلاف 310رنز
سلہٹ (اسپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا کر شاندارآغاز کیا۔۔
اوپنر محمود الحسن جوئے نے 86 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، کیوی با لر گلین فلپس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔