سلہٹ ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے دوسری اننگز میں 212 رنز

سلہٹ ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے دوسری اننگز میں 212 رنز

سلہٹ (اسپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالئے ۔۔۔

کپتان نجم الحسن شانتو 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، اس سے قبل کیوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے روز کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز گزشتہ روز کے سکور 266 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو جیمیسن 7 اور ٹم ساؤتھی ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ، دونوں بیٹرز نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 316 پر پہنچا دیا، اس موقع پر جیمیسن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اسی اوور میں کیوی ٹیم کی آخری وکٹ بھی 317رنز پر گر گئی ۔ اس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے سات رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا ،نجم الحسن نے شاندار سنچری مکمل کی، اس طرح تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں پر 212 رنز بنا لئے ، کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ بنگلہ دیش کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں