اسامہ ،حارث ،زمان کو بگ بیش کیلئے این او سی جاری

اسامہ ،حارث ،زمان کو بگ بیش کیلئے این او سی جاری

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 پلیئرز کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے اجازت نامہ (این او سی) جاری کردیا۔پی سی بی نے اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا ہے ۔

تینوں کھلاڑیوں کو مکمل ایونٹ کے بجائے محدود میچز کے لیے این او سی دیا گیا ہے ۔کرکٹ بورڈ اعلامیے کے مطابق این او سی پلیئرز کے ورک لوڈ اور مستقبل کو دیکھ کر جاری کیا گیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق بی بی ایل کے لیے حارث رؤف، اسامہ میر کو 5، 5 میچز جبکہ زمان خان کو 4 میچز کے لیے این او سی جاری کیا گیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق قومی کرکٹرز کو 7 سے 28 دسمبر کے درمیان یعنی 21 دن دورانیے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں