شان مسعود کا کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم

 شان مسعود کا کراچی کنگز کو نئی  بلندیوں پر لے جانے کا عزم

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)کراچی کنگز کے نئے کپتان شان مسعود نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں اپنی فرنچائز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا۔

 میڈیا سے گفتگو میں شان مسعود کا کہنا تھا کہ بہت پرجوش ہوں، ہم نے متوازن ٹیم بنائی ہے جو کراچی کنگز کو ایک نئی سمت میں لے جائے گی۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے ٹیم کو دوبارہ سے تشکیل دیا ہے ، سکواڈ اور انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا مقصد ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے کر جانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں