سپر لیگ:قلندرز شکستوں سے دامن چھڑانے میں ناکام

سپر لیگ:قلندرز شکستوں سے دامن چھڑانے میں ناکام

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے دی، ایونٹ میں قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست ہے ۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ۔۔

میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 215 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صاحبزادہ فرحان 31 رنز بناکر نمایاں رہے کی جانب سے لیگ سپنر اسامہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں ،وہ پی ایس ایل میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے سپنر بن گئے ہیں۔ قبل ازیں ملتان سلطانز نے عثمان خان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا تھا۔ رضوان اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔ ریزا ہینڈرکس نے 40 رنز بنائے ، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز بنائے ۔ لاہور کے شاہین آفریدی نے دو جبکہ کارلوس بریتھویٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں