جب میری پرفارمنس آئیگی ،ٹیم کو اور فائدہ ہوگا:شان

جب میری پرفارمنس آئیگی ،ٹیم کو اور فائدہ ہوگا:شان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ جب میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو اور فائدہ ہوگا۔کراچی کنگزکے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔۔

اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے اور ہماری ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب نے پرفارم کیا ہے ۔کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا آغاز مل رہا ہے لیکن میں اس کو آگے نہیں بڑھا پارہا، جب میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو اور بھی فائدہ ہوگا۔شان مسعود نے کہا کہ نواز کی جتنی صلاحیت ہے اس نے ویسا پرفارم نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں