بحریہ پریمیئر لیگ کا اختتام، سفاری ولاز کی ٹائٹل فتح

بحریہ پریمیئر لیگ کا اختتام، سفاری ولاز کی ٹائٹل فتح

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بحریہ ٹاؤن فیز 8، اسلام آباد میں واقع رفیع کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والا انٹر ڈیپارٹمینٹل ٹیپ بال ٹورنامنٹ، بحریہ پریمیئر لیگ کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچی۔ ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔۔

 ٹیم سفاری ولاز نے ٹائٹل فتح اپنے نام کی۔ رنر اپ پوزیشن ٹیم ہیڈ آفس نے حاصل کی، جس نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم، دونوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ، رفیع کرکٹ سٹیڈیم نے اس ٹورنامنٹ میں ایک مثالی کردار ادا کیا، جو کھیل کے لیے ٹیلنٹ اور جذبے کے اظہار کے لیے موزوں ترین جگہ فراہم کرتا ہے ۔ بحریہ پریمیئر لیگ نے کارپوریٹ ماحول میں سپورٹس مین شپ اور ٹیم ورک کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں