ویلنگٹن ٹیسٹ، آسٹریلیاکے پہلی اننگز میں 9وکٹوں پر 279رنز

ویلنگٹن ٹیسٹ، آسٹریلیاکے پہلی اننگز میں 9وکٹوں پر 279رنز

ویلنگٹن (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے کیمرون گرین کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا لئے ۔۔۔

کیمرون گرین ناقابل شکست 103 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے چار،ولیم اورورکے اور سکاٹ کوگیلائجن نے دو، دو جبکہ راچن رویندرا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ آسٹریلیا کی طرف سے سٹیون سمتھ اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا سمتھ کو میٹ ہنری نے 31 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا ۔ مارنس لبوشین کو 1 رن پر سکاٹ کوگیلائجن نے ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر دیا،عثمان خواجہ 33رنز ،ٹریوس ہیڈ ایک رن،مچل مارش 40 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر279رنز بنالئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں