پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کشمیریوں کے ہیروہیں،کشمیری اخبار
سرینگر (اسپورٹس ڈیسک)کشمیری اخبار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کشمیریوں کے ہیروقرار دیا ہے ۔۔
جموں کے انگریزی اخبار کشمیر ٹائمز میں چھپنے والے ایک مضمون میں کشمیری مصنفہ اور بی بی سی کی سابق ایڈیٹر نعیمہ احمد مہجور نے کہا کہ ٹنڈولکر کے دورہ کومکمل طورپر سیاسی تصور کیا گیا ہے ، اگر کبھی ایسا دن آتا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو کشمیر جانے کی اجازت دی جائے تو بھگدڑ سے سینکڑوں جانیں ضائع ہو سکتی ہیں،پاکستان کے کھلاڑی ہمارے دلوں میں بستے ہیں، لالہ آفریدی اور بابر اعظم ہمارے ہیرو ہیں۔