پی سی بی کے قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیلئے رابطے تیز

پی سی بی کے قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیلئے رابطے تیز

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے لیے رابطے تیز کردئیے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے ۔۔

اور بتایا جارہا ہے کہ جیسن کے ساتھ پی سی بی کے معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے ، بورڈ کو گیری کرسٹن کیساتھ بھی معاملات طے پانیکی امید ہے جس کے بعد گیری کرسٹن کے ہیڈ کوچ کی ذمیداریاں سنبھالنے کے امکانات ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں