ٹینس سٹار عشنا سہیل کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

ٹینس سٹار عشنا سہیل کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ٹینس سٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔عشنا سہیل نے بتایا کہ والدین کی وجہ سے ٹینس میں نام کمانا ممکن ہوا ۔۔۔

 ان کے سامنے اعزازات کا ذکر ہونا اور ایوارڈ ملنا اس خوشی کا کوئی نعم البدل نہیں ، کوشش ہے کہ اب ویمن ٹینس کے لیے کام کروں۔ٹینس فیملی سے تعلق رکھنے والی عشنا سہیل کو 23 مارچ کے موقع پر گورنر ہاس میں سجنے والے تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تمغہ امتیاز دیا۔عشنا سہیل نے کہا کہ اب میں کوچنگ کورس بھی کرنے لگی ہوں اور پھر میں ویمن ٹینس کے لیے کام کروں گی تاکہ ملک نے جو مجھے دیا ہے وہ میں لوٹا سکوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں