احسان اللّٰہ کہنی کی سرجری کیلئے انگلینڈ جائیں گے

احسان اللّٰہ کہنی کی سرجری کیلئے انگلینڈ جائیں گے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ اگلے چند روز میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان اللّٰہ کے انگلینڈ میں علاج کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔۔

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہے ۔احسان اللّٰہ کہنی کی تکلیف سے سرجری کے باوجود مکمل نجات نہیں پا سکے ۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں فینز کو عید کی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ میں سرجری کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، میرے لیے دعا کریں کہ میں جلد فٹ ہو جاؤں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں