والی بال ٹیم کے نئے ارجنٹائن کوچ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

 والی بال ٹیم کے نئے ارجنٹائن  کوچ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے کوچ ارجنٹائن کے روبن وولوچن نے اسلام آباد میں جاری قومی کیمپ میں اپنی ذمہ داری سنبھال لی ۔

ان کا پہلا ٹاسک 8 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ہے ، نئے کوچ روبن نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ۔ میں نے کوریا میں ان پلیئرز کو ایشین چیمپئن شپ اور اسلامک گیمز میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے ، جہاں کچھ مقابلوں میں ان کو ٹپس بھی دیں۔ 

فیڈریشن نے ایک سال کے لیے معاہدہ کیا ہے جس میں توسیع ہوسکتی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں