پاک ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز، ٹرافی کی رونمائی ،آج پہلامیچ

پاک ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز، ٹرافی کی رونمائی ،آج پہلامیچ

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب کی رونمائی کردی گئی۔ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور ہیلی میتھوز نے فلیگ سٹاف ہاؤس کہلانے والے۔۔

 قائداعظم ہاؤس کے احاطہ میں ٹرافی کی رونمائی کی اور ساتھ تصاویر بنوائیں،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلامیچ آج کھیلاجائیگا، کپتان ندا ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹیم کی بیٹر چھکے نہیں مارتیں، گزشتہ سیریز میں چھکے لگا کر کامیابی حاصل کی تھی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہاکہ پاکستان اب تجربہ کار ٹیم بن چکی ہے ، سیریز اچھی ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں