پاکستان کیخلاف ٹی 20میچ جیتنا سرپرائز نہیں :جیکب ڈفی

پاکستان کیخلاف ٹی 20میچ جیتنا سرپرائز نہیں :جیکب ڈفی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈکے فاسٹ باؤلر جیکب ڈفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20میچ میں کامیابی سرپرائز نہیں، ہماری ٹیم اچھی ہے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔۔

جیکب ڈفی نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں انہیں باؤلنگ کر کے اچھا لگا ،میں پروفیشنل کرکٹر ہوں ،ہم کسی باؤلر کی کمی محسوس نہیں کر رہے ۔ ورلڈکپ سے قبل دورہ پاکستان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ہمارے نئے کھلاڑی کو سینئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لئے پاکستان آئی ہے اور اس میں ان کے ریگولر کپتان کین ولیم سن سمیت 10 تجربہ کار کھلاڑی شامل نہیں جو آئی پی ایل یا ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نہیں آئے ،نیوزی لینڈ بورڈ نے جو ٹیم بھیجی ہے اس میں 10 ایسے نوآموز کھلاڑی ہیں جن کا ٹی ٹونٹی کھیلنے کا مجموعی تجربہ ہمارے کسی ایک بڑے کرکٹر سے بھی کم ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں