پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہورہا ہے جس کا فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔

 50 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں سات ڈیپارٹمنٹل سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ،واپڈا، پی ٹی وی،اسٹیٹ بینک، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کے آر ایل اور غنی گلاس حصہ لیں ۔ ٹورنامنٹ میں شریک سات ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مقابلہ کریں گی، 21 لیگ میچوں کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ میچز شعیب اختر سٹیڈیم ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ سیمی فائنلز اور فائنل کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ،فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ پندرہ لاکھ روپے کا چیک ملے گا۔  

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں