ویسٹ انڈیزکیخلاف مسلسل دوسرا ٹی20 ہارنے پر منیبہ علی مایوس

ویسٹ انڈیزکیخلاف مسلسل دوسرا  ٹی20 ہارنے پر منیبہ علی مایوس

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 ویمنز انٹرنیشنل سیریز میں دوسری مسلسل شکست پر پاکستان کی بیٹر منیبہ علی نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر منیبہ علی کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں مسلسل ناکامی پر افسوس ہے ، مایوس کن بات ہے کہ ہم جیت نہیں پارہے ، پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستان ویمن ٹیم کو 140 رنز کرنے چاہئے تھے ، امید ہے کہ ہم اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔ مہمان ٹیم کی کپتان آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز میچ کو یکطرفہ بنادیتی ہیں، ہمیں ہیلی میتھیوز کے خلاف بہتر حکمت عملی بنانی ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں