چیمپئنز ٹرافی :آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ آج پاکستان پہنچیں گے

 چیمپئنز ٹرافی :آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ آج پاکستان پہنچیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی ہے ۔ ملک کے سٹیڈیمز میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ آج پاکستان پہنچیں گے ۔

آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ پاکستان کے چار روزہ دورے کا آغاز کراچی سے کرینگے ،کراچی میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد وہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی وینیوز کا جائزہ لیں گے ۔کنسلٹنٹ اپنے دورے میں پاکستانی پچز کیوریٹرز سے بھی ملاقات کریں گے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے وکٹ کی تیاری پر ان کی رہنمائی کریں گے ۔چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے یہ دو ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے دوسرا دورہ ہے ۔گزشتہ ماہ ہونے والے دورے میں وینیوز کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں