اکیلی ہی کافی ہوں

اکیلی ہی کافی ہوں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی سابق ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیا، ویڈیو میں انہوں نے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ جب جب مجھے لوگوں نے کہا کہ لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب نہ دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر ان لوگوں کو بتایا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ چیمپئن بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا، تو بس دوبارہ کورٹ میں انہیں اصلی کھیل دکھایا اور زور سے کہا اکیلی ہی کافی ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں