بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی نقب کشائی بی سی سی آئی نے پیر کو کی، جس کا خود بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مذاق اڑایا۔

ٹیم کی نئی جرسی میں کافی تبدیلی کی گئی ہے ، اس بار نیلے اور نارنجی رنگ کو نمایاں کیا گیا ہے ۔جوں ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر کھلاڑیوں کی نئی کٹ پہنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو اس پر میم کا سلسلہ شروع ہوگیا اور بیشترصارفین نے مشہور کامیڈی شو ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی یادیں تازہ کردیں۔ایک صارف نے نئی جرسی کو بھارتی پٹرولیم کمپنی کی ورکر کے یونیفام سے ملا دیا۔ دوسرے نے نئی جرسی کو معروف ڈٹرجن سے مماثلت رکھنے پر بی سی سی آئی کو ٹرول کیا اور اچھا گرافک ڈیزائنر رکھنے کا مشورہ دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں