اذلان شاہ ہاکی کپ:پاکستان اورنیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

 اذلان شاہ ہاکی کپ:پاکستان اورنیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

ایپوہ(سپورٹس ڈیسک )سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں آج مزید تین میچز کھیلے جائیں گے ،پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ ،ملائیشیاکی ٹیم جنوبی کوریاسے اور جاپان کی ٹیم کینیڈا سے نبرد آزما ہو گی۔

پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں تاحال ناقابل شکست ہے اورپہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے ۔ ادھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے کہا ہے کہ اذلان شاہ کپ میں پاکستان کی پرفارمنس میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا اہم کردار ہے ، گرین شرٹس فائنل میں بھی بہتر کھیل پیش کرے گی، نامساعد حالات کے باوجود پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں