اٹالین اوپن ٹینس :آئیگا سویٹیک اورکوکو گف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

اٹالین اوپن ٹینس :آئیگا سویٹیک  اورکوکو گف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

روم (سپورٹس ڈیسک )پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

دو بار کی اٹالین اوپن چیمپئن ،22 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار نے کوارٹر فائنل رانڈ میں امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی ۔

 امریکا کی کوکوگف نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کر کے ٹاپ 4 رانڈ میں اپنی جگہ پکی کر لی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں