چاچاکرکٹ انگلینڈ میں ٹی20سیریز اور امریکہ میں ورلڈ کپ کیلئے برطانیہ روانہ

 چاچاکرکٹ انگلینڈ میں ٹی20سیریز اور  امریکہ میں ورلڈ کپ کیلئے برطانیہ روانہ

سیالکوٹ (سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز اور امریکہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لئے برطانیہ روانہ ہوگئے ۔

 چاچا کرکٹ کو ائیرپورٹ پر ان کے دوستوں نے الوداع کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے ۔ گلدستہ پیش کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس موقع پر چاچا کرکٹ نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جس سفر کا آغاز آج سے 54 سال قبل کیا تھا زندگی کے 76 ویں سال میں داخل ہونے کے باوجود جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں