آسٹریلوی والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کھیلنے 26 مئی کو پاکستان پہنچے گی

آسٹریلوی والی بال ٹیم تین میچوں کی  سیریز کھیلنے 26 مئی کو پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی والی بال ٹیم قومی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلنے 26 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھر یعقوب کے مطابق یہ تاریخی سیریز آسٹریلین والی بال فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کی خواہش کے اظہار کے بعد ممکن ہوئی اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔آسٹریلوی ٹیم قومی ٹیم کے خلاف 28، 29 اور 30 مئی کو اسلام آباد میں میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا کی والی بال ٹیم پہلی بارپاکستان کادورہ کررہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں