پاکستانی یوتھ فٹبالرز دبئی و برطانیہ میں ٹریننگ و پڑھائی کرسکیں گے
کراچی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان یوتھ فٹبالرز کا مستقبل روشن، دبئی و برطانیہ میں ٹریننگ و پڑھائی کرسکیں گے ۔۔
انگلش کوچ جوشوا وال نے کراچی میں مختصر کیمپ لگایا جہاں سے کیمپ سے منتخب ہونے والے جونئیر فٹبالرز دبئی اور برطانیہ میں ٹریننگ کے ساتھ پڑھائی بھی کر سکیں گے ۔جوشوا وال نے ملیر کے 12 سالہ فٹبالر محمد موسیٰ کا انتخاب کیا جو آف دی وال پروجیکٹ کے زیر سایہ دبئی میں تربیت حاصل کرسکیں گے ۔اس موقع پر انگلش کوچ اور گلشن سوکر اکیڈمی کے درمیان پارٹنرشپ معاہدہ بھی طے پایا جس میں فٹبالرز کو ایکسچینج پروگرام کے تحت پڑھائی کے ساتھ فٹبال اسکلز اور انڑنیشنل ایکسپوزر دیا جائے گا۔