آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان والی بال ٹیم کا اعلان

 آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان والی بال ٹیم کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان والی بال فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنیوالی آسٹریلین والی بال ٹیم کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔۔

کینگروز کیخلاف مراد جہاں سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کرینگے ،پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب کے مطابق آسٹریلیا کا 20رکنی سکواڈ آج اسلام آباد پہنچے گا۔تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28مئی کو لیاقت جمنیزیم میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ 29مئی اور سیریز کا تیسرا میچ 30مئی کو کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں مراد جہاں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے جبکہ محمد کاشف نوید نائب کپتان ہونگے ۔ سکواڈ میں ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فریاد علی، فخر الدین، آفاق خان، عبدالظہیر، مصور خان، محمد حماد، حیدرعلی ، ناصر علی اور محمد یاسین شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں روبن وولوچن ہیڈ کوچ، سعید احمد خان، احسان اقبال اسسٹنٹ کوچز، برازیل کے لوکاس روڈریگز فزیکل ٹرینر ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں