بیلجیئم کے ٹم مرلیئرنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا

بیلجیئم کے ٹم مرلیئرنے گیرو ڈی اٹالیہ  سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا

روم (سپورٹس ڈیسک )بیلجیئم کے سائیکل سوار ٹم مرلیئر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 18 واں مرحلہ جیت لیا۔

سائیکل سوار وں نے فیرا دی پریمیرو سے پادوا تک کا 178کلو میٹر پر محیط فاصلہ طے کرناتھا ۔31 سالہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ٹم مرلیئر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 178کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے 45 منٹ اور 44سیکنڈز میں طے کرکے 18ویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں