پی ایس بی کا جناح سٹیڈیم کی لائٹس کے آزاد معائنے کا فیصلہ

پی ایس بی کا جناح سٹیڈیم کی لائٹس کے آزاد معائنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )جناح سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کے معاملے پر پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پی ایف ایف کی جائزہ کمیٹی کی رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے لائٹس کے آزاد معائنے کا فیصلہ کر لیا ۔۔

اور فٹبال فیڈریشن کو خط لکھ دیا۔پی ایس بی کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ ہمارے لکس اسسمنٹ پر ریڈنگ 1600 سے 2500 آ رہی ہے ، پی ایس بی نے فریقین کی تسلی کے لیے آزاد پارٹی سے تجزیے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی ایس بی نے پی ایف ایف کو میچ کے لیے درکار لائٹس کی تفصیلات مہیا کرنے کو کہا ہے ، پی ایس بی اس معاملے پر پی ایف ایف کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔واضح رہے کہ پی ایف ایف نے جناح سٹیڈیم میں نصب لائٹس کو فیفا معیار سے کم قرار دیا تھا۔دوسری طرف پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے آئندہ ماہ شیڈول فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ (پی ایف ایل) کو غیر آئینی قرار دے دیااور کہا کہ فیڈریشن نے اس ایونٹ کی کوئی منظوری نہیں دی ہے ۔پی ایف ایف کی منظوری کے بغیر کسی ایونٹ کا انعقاد آئین کے آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی ہے ، جس پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں