پنجاب :پہلی سمر سپورٹس گیمز2024ء کے انعقاد کا اعلان

 پنجاب :پہلی سمر سپورٹس  گیمز2024ء کے انعقاد کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے پہلی سمر سپورٹس گیمز 2024ء کے انعقاد کا اعلان کردیا۔۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پہلی سمر سپورٹس گیمز2024ء کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی سمر سپورٹس گیمز2024ء میں والی بال، ہاکی اور کبڈی کے مقابلے ہوں گے ، سمر سپورٹس میں انٹر ڈویژنل میچز کھیلے جائیں گے ، پنجاب کے تمام ڈویژن سے 500سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے ، 28مئی سے ان گیمز کا آغاز ہوگا، والی بال کے مقابلے 28 سے 30 مئی تک کھیلے جائینگے ، ہاکی کے مقابلے 4جون سے 6جون تک ہوں گے ، کبڈی کے مقابلے 12سے 14جون تک ہو ں گے ، جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی اور آفیشل کو30ہزار روپے دیئے جائینگے ، رنراپ ٹیم کے ہر کھلاڑی اور آفیشلز کو 15ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں