کیسپر رڈ نے تیسری مرتبہ جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

کیسپر رڈ نے تیسری مرتبہ جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جنیوا (سپورٹس ڈیسک)ناروے کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کیسپر رڈ نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت تیسری مرتبہ اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

25سالہ ٹینس سٹار ،ناروے کے کیسپر رڈ نے فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی ٹامس میکاک کو شکست دی۔ کیسپر رڈ نے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی ٹامس میکاک کو ایک گھنٹہ اور 47 منٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں