ثانیہ مرزا حج ادائیگی کیلئے فیملی کے ہمراہ حجاز مقدس پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا حج ادائیگی کیلئے فیملی کے ہمراہ حجاز مقدس پہنچ گئیں

مکہ مکرمہ(سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کیلئے فیملی کے ہمراہ حجاز مقدس پہنچ گئیں۔ثانیہ مرزا نے روانگی سے قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کو حج پر جانے کی اطلاع دیتے ہوئے ۔۔

غلطیوں پر معافی بھی طلب کی۔بھارتی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی بدلنے والے حج کے عظیم الشان سفر پر جانے کا موقع ملا رہا ہے ۔ امید ہے جب میں اس سفر سے واپس آؤں گی تو میرے دل میں عاجزی ہوگی اور میرا ایمان مزید مضبوط ہوگا۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے معافی کی طلب گار ہوں۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ دعا کرتی ہوں اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے اور مجھے سلامتی کے راستے پر چلائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں