بابر شاہین کی کپتانی میں کھیلتے تو ان کی عزت مزید بڑھتی:شاہد آفریدی

بابر شاہین کی کپتانی میں کھیلتے تو ان  کی عزت مزید بڑھتی:شاہد آفریدی

کراچی (سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر بابر اعظم ماضی میں سٹینڈ لیتے اور کہتے کہ میں شاہین کی کپتانی میں کھیلنا چاہتا ہوں ۔۔

تو میری اور دنیا کی نظر میں بابر اعظم کی عزت اور زیادہ بڑھ جاتی۔انہوں نے ایک بار پھر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے شاہین کو کپتان بنا ہی دیا تھا تو یہ بہت غلط طریقہ تھا کہ فوراً ہی اسے کپتانی سے ہٹادیا جائے ، قومی ٹیم میں گروپنگ پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ گروپنگ کسی بھی کپتان کو کمزور بنادیتی ہے ، جب کسی ٹیم میں گروپ بننے لگیں تو اس کا مطلب ہے کہ کپتان کی عزت لڑکوں کی نظر میں کم ہونے لگی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں