انڈیا کیخلاف میچ میں ہوتاتو کچھ کر جاتا:عباس آفریدی

 انڈیا کیخلاف میچ میں ہوتاتو  کچھ کر جاتا:عباس آفریدی

مکسڈزون (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی۔۔

 پوری قوم کی طرح ہمیں بھی ورلڈ کپ سے آوٹ ہونے پر مایوسی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملا یہی کوشش رہی کہ ٹیم کیلئے 100 فیصد دوں۔ بڑے میچز کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے ، جو بولرز کھیل رہے تھے وہ مجھ سے بہتر تھے ۔ انڈیا کیخلاف میچ میں دل میں خیال تھا کہ میں ہوتا تو کچھ کر جاتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں